پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل رہی، شفقت محمود

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں مل رہی، شفقت محمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل چوہدری پرویز الہٰی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں پولیس نے اندر آ کر ایم پی ایز پر تشدد کیا دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی پولیس اور حمزہ کے غنڈوں نے اندر آ کر تشدد کیا ابھی ان کی حکومت بنی نہیں اور یہ کچھ کر رہے ہیں۔یہ وہی حکومت ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کروایا مسلم لیگ ن کا خیال ہے کہ ہم ڈر کر بیٹھ جائیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے ہمارے مینار پاکستان جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں دی جا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لگے ہوئے بینرز اتار کر اپنے لگا رہے ہیں کل کراچی میں دیکھا کہ پاکستان کی عوام خان کیساتھ ہے اکیس کو ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ہمیں پتہ لگا ہے کہ حمزہ اور اس کے نئے ساتھیوں نے جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں یہ دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کے راستے بند کریں گے، ہمارے بینرز اتار دیں گے حکومت ان کی بن رہی ہے عوام ہمارے ساتھ ہے۔مسلم لیگ ن کے چند جعلی جلوس نکالے جو ناکام ثابت ہوئے پاکستان کی سڑکوں پر تحریک انصاف نظر آ رہی ہے یہ خریدوفروخت اور بندر بانٹ کے ساتھ چل رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عوام کو تبدیل کردیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے مسلم لیگ ن اور فضل الرحمن سے کہوں گا کہ آؤ عوام کی عدالت میں چلیں پنجاب اسمبلی میں کل ڈھونگ رچا کر غیر قانونی الیکشن کروایا گیا گورنر پنجاب نے غیر قانونی وزیراعلی پنجاب سے حلف نہ لیا جس پر ان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

شفقت محمود 

مزید :

صفحہ اول -