زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کا الزام ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کل طلب کر لیا

زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کا الزام ، اینٹی کرپشن پنجاب نے ...
زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کا الزام ، اینٹی کرپشن پنجاب نے کل طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے  کا الزام سامنے آیا ہے ۔  اینٹی کرپشن پنجاب  نے   انہیں طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کو ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں کل ( 19 اپریل)  طلب کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زرتاج گل پر ٹھیکوں کی مد میں رشوت وصول کرنیکا الزام ہے، انہیں 10اپریل کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں، جس پر انہیں دوبارہ نوٹس بھیجا گیا ہے۔