پنجاب الیکشن ، تحریک انصاف نے80 فیصد امیدوار فائنل کر لیے، "بڑے کھلاڑیوں " کی چھٹی ، ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

پنجاب الیکشن ، تحریک انصاف نے80 فیصد امیدوار فائنل کر لیے، "بڑے کھلاڑیوں " کی ...
پنجاب الیکشن ، تحریک انصاف نے80 فیصد امیدوار فائنل کر لیے،

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خصوصی رپورٹ)   پنجاب میں انتخابات کیلیےتحریک انصاف نےٹکٹوں کے حوالے سے 80فیصد نام فائنل کر لیے اور "بڑے کھلاڑیوں " کیلیے خاص  پالیسی مرتب کر لی،نئی پالیسی کے مطابق  بڑے کھلاڑی صوبائی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے انہیں قومی اسمبلی کیلیے میدان میں اتارا جائے گا۔ پارٹی کے بڑے نام پنجاب کے انتخابات کی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم پالیسی بنا لی جس کے مطابق مرکز کے بڑے کھلاڑی قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیں گے، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب میں پارٹی کا ٹکٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے۔وفاق کے کھلاڑی صرف مرکز کے انتخابات میں ہی حصہ لیں گے۔ڈاکٹر مراد راس، شبیر گجر اور ظہیر عباس کھوکھر کو ٹکٹ جاری کرنے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

تحریک انصاف کی جانب سے کل ٹکٹوں کا اعلان متوقع ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ 19 اپریل ہے، سیاسی جماعتوں کو 19 اپریل تک اپنے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے ہیں تاکہ امیدوار الیکشن کمیشن کو ٹکٹ جمع کرواسکیں۔