لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا ءکروانے والے 3ملزمان گرفتار، مفرور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتے تھے

لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا ءکروانے والے 3ملزمان گرفتار، مفرور ...
لاہور میں کرکٹ میچز پر آن لائن جوا ءکروانے والے 3ملزمان گرفتار، مفرور اشتہاریوں کو پناہ بھی دیتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)   صوبائی دارالحکومت میں شاد باغ پولیس نے آن لائن جواء کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان خطرناک مفرور اشتہاریوں کو بھی پناہ دیتے تھے۔ایس پی سٹی حمز ہ اما ن اللہ کی ہد ایت پر شاد باغ پولیس نے 3 بکئیے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شادباغ انسپکٹر قمر عبا س نے خفیہ اطلاع پر کرکٹ میچز پر آن لائن جوا ءکروانے والے ملزمان عمیر،فرحان اور فتح دین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ,2 ایل سی ڈی 7 موبائل اور کیلکولیٹر سمیت ریکارڈ رجسٹر برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خطرناک مفرور اشتہاریوں کو بھی پناہ دیتے تھے۔