ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ ،  پاکستانی ٹیم جون میں بھارت جائے گی

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ ،  پاکستانی ٹیم جون میں بھارت جائے گی
 ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ ،  پاکستانی ٹیم جون میں بھارت جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی فٹبال ٹیم جون میں بھارت جائے گی، قومی ٹیم بنگلور میں21 جون سے3 جولائی تک ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔پاکستان فٹبال نارملائزیشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی بھارت میں شیڈول چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ویزوں کو بروقت یقینی بنانے کے لیے عید کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیاجائے گا۔قومی ٹیم کے غیر ملکی پرواز کے ذریعے بھارت روانگی کے انتظامات کیے جائیں گے۔چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلیے فٹبال ٹیم کا کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، بھارتی ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ساف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔