عدالت نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں کی بندش پر پابندی عائد کردی

عدالت نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں کی بندش پر پابندی عائد کردی
عدالت نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں کی بندش پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ نے وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور سکولوں کی بندش پر پابندی عائد کردی.

 ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی کی آئینی درخواست پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پرمشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وی آئی پیز کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہیے۔ کوئٹہ  میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار ‘ شاہرائیں اورسکولز بند نہ کیے جائیں۔

 تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

قومی -