پشاور پریس کلب نے خیبرپختونخوا حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پشاور پریس کلب نے خیبرپختونخوا حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا ...
 پشاور پریس کلب نے خیبرپختونخوا حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

‏پشاور (ویب ڈیسک) مشیروزیراعلی مشال یوسفزئی کی جانب سے خاتون صحافی پر بیہودہ الزام کے بعد پشاور پریس کلب نے صوبائی حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

یادرہے کہ نجی ٹی وی چینل  سے وابستہ خاتون صحافی نے خبر دی تھی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود  کروڑوں روپے کی مہنگی گاڑی کی سمری تیار کرلی گئی جس کی مشعال یوسفزئی نے تصدیق بھی کی تھی تاہم بعد میں خاتون صحافی پر ’ماہانہ‘ وظیفہ کا الزام عائد کردیا جس کی صحافی برادری نے مذمت کی اور مشیر وزیراعلیٰ سے الزام کے ثبو ت مانگ لیے تھے، اسی سلسلے میں اب صوبائی حکومت کی تقریبات کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا۔