قرض کیلئے ایک خاتون اپنے ”مردہ انکل“ کی لاش سمیت بینک پہنچ گئی

قرض کیلئے ایک خاتون اپنے ”مردہ انکل“ کی لاش سمیت بینک پہنچ گئی
قرض کیلئے ایک خاتون اپنے ”مردہ انکل“ کی لاش سمیت بینک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کی ایک خاتون قرضہ حاصل کرنے کیلئے اپنے ”مردہ انکل“ کو بینک لے کر پہنچ گئیں  تاہم  پولیس نے انہیں بینک سے ہی گرفتار کرکے جیل پہنچا دیا۔

ایریکا ڈی سوزا ویرا نونس نامی ایک خاتون مبینہ طور پر وہیل چئیر پر بیٹھے ایک بوڑھے آدمی کو ریو ڈی جنیرو کے ایک بینک لے کر پہنچیں، انہیں قرض حاصل کرنے کیلئے ایک شریک دستخط کی ضرورت تھی۔ سامنے آںیوالی تصاویر میں   ایریکا کو  میت کے پاس کرسی پر بیٹھے دیکھا گیا  اور بظاہر اپنے انکل کا جھکتا ہوا سر تھامی ہوئی تھیں۔

آج نیوز کے مطابق  ایریکا نے اس مردہ آدمی سے بات کرتے ہوئے اسے ”انکل“ کہتے ہوئے مخاطب کیا اور  اس سے مالی دستاویزات پر دستخط کرنے کو کہا جس سے وہ 3,400 ڈالر کا قرض لے سکیں۔ایریکا ویڈیو میں کہتی ہیں ’انکل، آپ سن رہے ہیں؟ آپ کو (قرض کے معاہدے) پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ دستخط نہیں کرتے ہیں، تو کوئی راستہ نہیں ہے، کیونکہ میں آپ کی جگہ دستخط نہیں کر سکتی‘۔

خاتون نے مردہ شخص کی اکڑی ہوئی اپنی لنگڑی انگلیوں کے درمیان ایک قلم تھماتے ہوئے اور اسے ”سختی سے“ پکڑنے کی ہدایت بھی کی۔ایریکا نے مزید کہا کہ ’سائن کریں تاکہ آپ مجھے مزید سر درد نہ دیں، میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتی‘۔

جب ایک بینک ورکر یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس آدمی کا چہرہ بے رنگ ہے اور وہ ٹھیک نہیں لگ رہا تو ایریکا نے کہا کہ ’وہ ایسے ہی ہیں، وہ کچھ نہیں کہتے‘۔اس کے بعد ایریکا نے کہا ’انکل، کیا آپ دوبارہ ہسپتال جانا چاہتے ہیں؟‘

بینک کے عملے کو شک گزرا تو پریشان عملے نے فوری طور پر پولیس کو فون کیا، جو وہاں پہنچی اور ایریکا کو گرفتار کر لیا۔بعد میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ متوفی، جس کی شناخت 68 سالہ پاؤلو رابرٹو براگا کے نام سے ہوئی ہے، بینک پہنچنے سے کئی گھنٹے قبل ہی مر چکا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ’ایریکا نے مردہ شخص سے قرض پر دستخط کرانے کی کوشش کی۔ وہ پہلے ہی مردہ بینک میں داخل ہوا تھا‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -