سربراہ بزم المعصوم الحاج خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی ملتان کا 2روزہ دورہ کریں گے

سربراہ بزم المعصوم الحاج خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی ملتان کا 2روزہ ...
سربراہ بزم المعصوم الحاج خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی ملتان کا 2روزہ دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ بزم المعصوم پاکستان الحاج خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی  سجادہ نشین درگاہ عالیہ مرشد آبادشریف   2 روزہ  تنظیمی واصلاحی دورہ پر 19 اپریل بروزجمعہ کو صبح 11 بجے لاہور سے ملتان جائیں گے۔ نماز جمعہ جامعہ الطافیہ سلطان الذاکرین گلبرگ ٹاؤن میں ادا کریں گے۔ جبکہ اسی روز بعد نماز مغرب پیپلز کالونی میں صوفی محمد اکبر الطافی کی اہلیہ اور صوفی نجیف اکبر الطافی کی والدہ محترمہ کے ختم چہلم کی تقریب کی صدارت کریں گے۔  اگلے دن20 اپریل کو صبح 12 بجے مقامی ہوٹل میں  جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ  امام احمد رضا ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی شرکت  کریں گے۔

  جماعت اہل سنت کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد منیب الرحمن سے خصوصی ملاقات بھی  کریں گے۔ اسی رات بعد نماز عشاء پیپلز کالونی نزدوالز آئس فیکٹری میں منعقدہ محفل ذکر و میلاد  کی صدارت کریں گے۔  ملتان میں قیام کے دوران وہ مختلف دعائیہ تقریبات میں شرکت کریں گے اور بزم المعصوم کے اجلاس کی  صدارت بھی  کریں گے۔