مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا
مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (اے پی پی)مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کےقتل کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ نے   اہم قدم اٹھا لیا ۔بھارتی سپریم کورٹ نے مختلف ریاستی حکومتوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ گائے رکشکوں اور ہجومی تشدد کے ذریعے مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملات کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے بارے میں6 ہفتوں کے اندر اندر عدالت عظمیٰ کومطلع کریں.

 جسٹس بی آر گوئی، جسٹس اروند کمار اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ ریاستیں اس بات کا جواب دیں کہ ایسے معاملات میں کیا کارروائی کی گئی ہے،ہم ان ریاستوں کو 6 ہفتے کا وقت دیتے ہیں جنہوں نے اپنا جواب داخل نہیں کیا ۔