سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز تہران پہنچ گئے

تہران (آئی این پی)سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔
تہران پہنچنے پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے انکا استقبال کیا۔ایران کے سیاسی اور عسکری حکام سے ملاقاتوں میں خطے کے امن و استحکام، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے بھی میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا۔