دہشت گردی کاخطرہ کالعدم تنظیمو ں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،درجنوں گرفتار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر عید اور چاند رات کو بھی مبینہ دہشت گردی کی اطلاعات پرجس کے بعد پنجاب اور لاہور میں سیکیورٹی انتہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، شیخوپورہ، گجرات، ڈی جی خان، لیہ، راجن پور اور جہلم کے علاوہ راولپنڈی کے آر پی اوز نے کریک ڈاﺅن شروع کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 120 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 31 گرفتار شدگان کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم جماعتوں سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے کریک ڈاﺅن میں تیزی آ گئی ہے اور یہ سلسلہ عید کے بعد تک جاری رہے گا۔ خفیہ اداروں نے بھی کریک ڈاﺅن شروع کر رکھا ہے۔