کامرہ ائیر بیس حملے کا شہید آصف رمضان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کامرہ ائیر بیس حملے کا شہید آصف رمضان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کامرہ ائیر بیس پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے ائیر فورس کے جوان محمد رمضان آصف کی نماز جنازہ گذشتہ روز اس کے آبائی علاقہ مخدوم پور اور جہانیاں کے درمیان چک 8ایم آر میں ادا کی گئی اس نماز جنازہ میں ائیر کموڈور اور ملک ارشد تینوں مسلح افواج کے افسران جوانوں علاقے کی اہم سیاسی سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام ناے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کو اس کے آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی جبکہ ائیر کموڈور اور مسلح افواج کے افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔تدفین کے موقع پر دہشت گردی کے حملہ میں زخمی عرفان نامی جوان کی شہادت کی اطلاع ملنے پر فضا اللہ اکبر کے نعروں سے کونچ اٹھی اس موقع پر شہید کے والد محمد رمضان نے بتایا کہ شہید ڈیڑھ سال قبل ائیر فورس میں بھرتی ہواتھا اور اس کی شہادت نے ان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وطن کےلئے ضروتر پڑی تو وہ اپنے مزید دو بچوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں واضح رہے کہ شہید کی عمر تقریبا 20سال تھی اور اس کی مزید دو بہنیں اور دو بھائی ہیںآصف کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی اس کے گھر اہل علاقہ کا تانتا بندھا رہا اہل علاقہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ انہیں آصف پر فخر ہے جس نے شہادت کا رتبہ پا کر ان کے چک کا نا روشن کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -