پی آئی اے 2 بوئنگ777 طیارے ڈرائی لیز پر لے گی

پی آئی اے 2 بوئنگ777 طیارے ڈرائی لیز پر لے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آ ئی اے پےپرا رولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دو بو ئنگ 777طےارے ڈرائی لےز پر لے رہی ہے اور اس ضمن مےں پےپرا کے متعلقہ رولز پر کاربند رہتے ہوئے ٹےنڈر کے شائع کرنے سے لے کر چھان بےن اور دےگر عوامل کو پر کھا گےا ہے۔ٹر انسپر نسی انٹر نےشنل پاکستان کی ان طےاروں کے بارے مےں شکاےت جائز نہےں ہے ہو سکتا ہے کہ ان طےاروں کے تکنےکی معاملات کے بارے مےں سمجھ بوجھ کی کمی کی وجہ سے وہ اےسا کر رہے ہےں ۔اس سے قبل ٹر انسپر نسی انٹر نےشنل پاکستان نے پی آ ئی اے پر بوئنگ 737-800طےاروں کے برانڈ کا نام ماڈل نمبر اشتہار مےں دےنے کا الزام لگاےاتھا جو با لکل پےپر ا رول کے مطابق ہے کےونکہ اس قسم کے طےارے پہلے ہی سے پی آ ئی اے کے فضائی بےڑے مےں موجو د ہےں اور اےک جےسی ساخت والے طےارے شامل کرنے سے کےبن اور کاک پٹ کرےو، مےنٹےنس انجےنئر ز اور فاضل پرزہ جات کی مد مےں بہت بچت ہو گی ۔ اب ٹر انسپر نسی انٹر نےشنل پاکستان نے پی آ ئی اے پر انجن کے برانڈ نمبر نہ دےنے کے ا عتراضات لگا تے ہوئے بوئنگ 777طےاروں کو GEانجن کے بجائے Pratt & Whitney انجن نصب شدہ طےارے لےنے کا الزام لگاےا ہے۔ ٹر انسپر نسی انٹر نےشنل کا برانڈ نام مختص کرنے کا اعتراض سمجھ سے بالا تر ہے ۔پی آ ئی اے انجنز کا برانڈ نام مخصوص نہےں کر سکتی اور کم قےمت پر طےارے لے گی اورےہ طےارے معمول کی پروازوں کے علاوہ و سط ستمبر مےں شروع ہو نے والے حج آپر ےشن کےلئے لےز پر لئے جار ہے ہےں ۔اس وقت پی آئی اے کا فضائی بےڑا 38طےاروں پر مشتمل ہے جن مےں سے تکنےکی خرابی اور پرندوں کے ٹکرانے سے خراب ہونے والوں طےاروں کے علاوہ 7 طےارے معمول کے مےنٹےنس کےلئے گراﺅنڈ ہےں ۔اےئر لائن کو اضافی طےارے ہنگا می بنےاد پر لےنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے معزز مسافروں خصوصا ً عازمےن حج کو بہتر سہولےات فراہم کر سکےں ۔ طےارو ں کے شفاف طرےقے سے لےزنگ کےلئے پےپر ا رولز پر عمل درآمد ضروری ہے جس پر ٹےنڈرنگ پروسس سے لے کر ہر قدم پر خاص خےال رکھا گےا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -