بھارت، پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے درگاہ معین الدین چشتی کےلئے 10 لاکھ ڈالر کا چیک انتظامیہ کو دیدیا

بھارت، پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے درگاہ معین الدین چشتی کےلئے 10 لاکھ ...

  

 اسلام آباد (ثناءنیوز )بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے درگاہ معین الدین چشتی کے لیے صدر پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 10 لاکھ ڈالر کا چیک درگاہ کی انتظامیہ کو دے دیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کے دورے کے دوران درگاہ شریف کا دورہ کیا اوردرگاہ معین الدین چشتی کو زیارت کے دوران درگاہ کو 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا اب بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے 10 لاکھ ڈالر کی رقم کا چیک پاکستانی عوام کی جانب سے درگاہ کی انتظامیہ کو پیش کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -