کامرہ ایئر بیس پر حملہ کی دو ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج

کامرہ ایئر بیس پر حملہ کی دو ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج

  

اٹک (این این آئی) اٹک (این این آئی) کامرہ ایئر بیس پر حملہ کی تھانہ صدر میں دو ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔ ایک ایف آئی آر ایئر بیس سکیورٹی کے فلائٹ لیفٹیننٹ آفیسر منظور قادر کی مدعیت میں درج کی گئی۔ دوسری ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ صدر عرفان الٰہی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کروائی گئی ہے۔ ایف آئی آر نمبر 327 اور 328 دہشت گردی، قتل، سرکاری تنصیبات پر حملہ اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -