کامرہ ایئر بیس حملہ میں زخمی اہلکارہسپتال میں دم توڑ گیا

کامرہ ایئر بیس حملہ میں زخمی اہلکارہسپتال میں دم توڑ گیا

  

 اٹک(ثناءنیوز ) کامرہ کی منہاس ایئربیس پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ایک فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ کامرہ بیس پر حملے میں زخمی ہونے والے پاک فضائیہ کے اہلکار اقبال کو گزشتہ روز سے ایئر کمپلیکس کے ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ اِس کے بعد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -