سیالکوٹ: چیراڑ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 4 خواتین سمیت7 افراد زخمی

سیالکوٹ: چیراڑ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 4 خواتین سمیت7 ...

  

سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے چیراڑ سیکٹر کے نواحی علاقوں پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح آٹھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے فائر کئے جس سے چار خواتین سمیت7 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ چناب رینجر کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن پر واقع چیراڑ سیکٹر کے نواحی گاؤں سرگ پور پر جمعہ کے روز صبح آٹھ بجے بھارت کی فوج کی جانب سے اچانک فائرنگ اور مارٹر گولے پاکستان کے علاقے چیراڑ سیکٹر کے دیہات سرگ پور، رنگ پور جٹاں اور بنوٹ پر گرے، جس بے سرگ پور کے صوبیدار اکبر کے خاندان گھر میں مارٹر گولے گرنے سے زخمی ہوگیا جبکہ سرگ پور کے ساتھ دوسرے گاؤں بنوٹ کا رہائشی وارث بھارتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں داخل کروایا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -