قومی اثاثوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، ائیر چیف مارشل

قومی اثاثوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، ائیر چیف مارشل

  

اسلام آباد( این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ قومی اثاثوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا اور جانوں کی قربانی دے کر بھی قومی اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ ائیرہیڈ کوارٹرز میں سینئر افسرا ن اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے اور حالت جنگ میں چوکس رہنا اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہید سیکیورٹی اہلکار وںکی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین سیکیورٹی کے نظام کے باعث دہشتگردی ناکام بنانے میں مدد ملی۔ انہوں نے اسے سیکیورٹی اہلکاروں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شہیدوں پر فخر ہے، دہشت گردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے نہ ہ فضائیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون سے پیچھے ہٹے گی۔ انہوں نے حکام کو سیکیورٹی امور مزید بنانے کی بھی ہدایات دیں۔

مزید :

صفحہ اول -