ملک بھر میں جمعتہ الوداع اور یوم القدس منایا گیا
لاہور (نمائندہ خصوصی( ملک بھر میںجمعتہ الوداع اور یوم القدس منایا گیا۔ اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں یوم قدس کی ریلیاں نکالی گئیں۔صوبائی دارلحکومت کی ہزاروں مساجد اور کھلے مقامات پرجمعتہ الوداع کی نمازوںکے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے ملک کی ترقی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے کےلئے خصوصی دعائےں کےں، صوبائی درالحکومت اور دیگر شہروں میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی یا ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا جبکہ شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا تھا۔جمعہ کی صبح سے ہی بڑی مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کی گئی۔