پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ اور غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کلین اپ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ اور غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنیوالوں کیخلاف ...

  

لاہور (جاوید اقبال) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسروں نے صوبائی دارالحکومت میں ملاوٹ اور غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کلین کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ روز اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسد اسلام کی ہدایت پر گزشتہ روز 3 مختلف ٹیموں نے مختلف علاقوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران ٹیموں نے دودھ دہی کی دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ کی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 14 مختلف گوالوں کے چالان کردیئے جبکہ 18 کو دو روز کی وارننگ جاری کردی۔ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی آفیسر فرح نے ڈی جی کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ لیاقت آباد کوٹھے پنڈ مین بازار اور ملحقہ بازاروں میں اللہ دتہ ملک شاپ، مدینہ ملک شاپ، ملک ڈیری، جاوید دودھ شاپ، حافظ دودھ شاپ، خواجہ بیکری، شمعون بیکرز پر چھاپے مارے۔ اس دوران انہوں نے دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور پلاسٹک کے ڈرموں پر دودھ رکھنے پرمذکورہ شاپس کے چالان کردیئے۔ دریں اثناءانہوں نے 7 دکانداروں کو حالات بہتر کرنے کے لئے دو دن کا وقت دے کر وارننگ جاری کی۔ ادھر عزیز بھٹی ٹاﺅن میں فوڈ سیفٹی افسروں حافظ محمد عمران اور یاسرعمران نے علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو تاجپورہ بٹ چوک میں شفیق حنیف ہوٹل، حاجی ہوٹل مسلم ٹاﺅن، فیصل ہوٹل، کریم ہوٹل، حافظ سویٹس، ملک جوس، حاذق برگر، قصوری فریش جوس اینڈ دودھ شاپ پر چھاپے مارے اور مصالحہ جات اورگھی کے سیمپل حاصل کرلئے۔ جبکہ دو ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ان کے چالان کردیئے۔ دریں اثناءڈی جی فوڈ اتھارٹی اسد اسلام نے گفتگو کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی افسروں کو ہدایت کی کہ بلاامتیاز شہر سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی تیز کریں اور کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔ ڈی جی نے کہا کہ پیور فوڈ ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -