امریکہ کو کامرہ بیس پر طالبان کے ملوث ہونے کی اطلاع نہیں، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور حکومت پاکستان انہیں درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ امریکہ کو کامرہ بیس پر طالبان کے ملوث ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور حکومت پاکستان پوری طرح سے آگاہ ہے کہ انہیں کون سے خطرات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامرہ بیس کا حملہ افسوسناک ہے جس پر امریکہ کو تشویش ہے تاہم امریکہ کو اس حملے میں طالبان کے ملوث ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔