پاکستان امریکہ سے امداد کے بجائے تجارت بڑھانا چاہتاہے :شیری رحمن

پاکستان امریکہ سے امداد کے بجائے تجارت بڑھانا چاہتاہے :شیری رحمن

  

واشنگٹن( ثناءنیوز) امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی، دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہوسٹن میں مقیم پاکستانیوں کے سر کردہ ارکان کے ایک گروپ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امداد کے بجائے تجارت بڑھانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یورپی یونین کی منڈیوں تک ترجیحی رسائی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شیری رحمن نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اس سال پاک امریکہ تعلقات کے استحکام میں کافی موثر کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ ڈیمو کریٹک اور پبلیکن دونوں امریکی پارٹیاں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -