وزیراعلیٰ نے ڈبیٹنگ مقابلہ جیتنے والے طلبہ کیساتھ دلچسپ مکالمہ کیا

وزیراعلیٰ نے ڈبیٹنگ مقابلہ جیتنے والے طلبہ کیساتھ دلچسپ مکالمہ کیا

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل ڈبیٹنگ کا مقابلہ جیتنے والے طلباءکے ساتھ دلچسپ انداز میں مکالمہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً تمام طلباءاور ان کے کوچ کے پاس گئے اور گرمجوشی کے ساتھ سب کے ساتھ ہاتھ ملا کر مبارکباد دی وزیراعلیٰ نے طلباءاور ان کے کوچ سے اس شاندار کامیابی کے بارے میں آگاہی حاصل کی وزیراعلیٰ نے مقابلہ جیتنے والے طالب علموں اور احمد شجان اور عظیم لیاقت سے ان کی تقریر بھی سنی جو کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے تھی۔ وزیراعلیٰ نے طلباءکی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ پنجابی میں بھی گفتگو کی وزیراعلیٰ نے مقابلہ جیتنے والے طلباءکو پاکستان کا ”ینگ سٹار“ قرار دیا طلباءنے حوصلہ افزائی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -