اسد علی بخاری کارگو منیجر پی آئی اے لاہور تعینات

اسد علی بخاری کارگو منیجر پی آئی اے لاہور تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور کے مارکیٹنگ مینیجر اسد علی بخاری کو کارگو مینیجر لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ان کا شعبہ مارکیٹنگ میں 20 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے وہ نیویارک میں پی آئی اے کے ٹکٹ آفس مینیجر کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔پی آئی اے سینئر سٹاف ایسوی ایشن کے صدرغضنفر بشیر ، سینئر نائب صدر اطہر حسن اعوان اور جنرل سیکریٹری سہیل محمود نے ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافے کےلئے اپنی صلاحیتوں کو احسن طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -