خالص سونے کی قیمت میں 250 روپے فی تولہ اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی منڈی میںجمعہ کے روز خالص سونے کی قیمت12ڈالر کے اضافے کے ساتھ1616.88ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئے اور ایک تولہ خالص سونے کی قیمت250 روپے کے اضافے کے ساتھ57540.00روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق 24قیراط سونے کی قیمت49383.00روپے،22قیراط سونے کی قیمت45268روپے اور چاندی کی قیمت 820.00روپے فی دس گرام رہی۔