چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4 سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کردیں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 4 سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کردیں

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چار سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔ اظہرالحق کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں ، انہیں احتساب عدالت لاہور کا جج مقرر کیا جا رہا ہے۔ مقصود احمد سلہری، شبیر حسین اور خواجہ حسن ولی کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں۔ ان میں سے مقصود احمد سلہری کو پنجاب لیبر کورٹ نمبر 3 لاہور اور شبیر حسین کو لیبر کورٹ نمبر8بہاولپور جبکہ خواجہ حسن ولی کو صارفین کی عدالت لاہور کا جج مقرر کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -