فلائٹ شیڈول آنے اور ملٹی پل ویزے نہ لگنے سے حج آرگنائزر کو مشکلات

فلائٹ شیڈول آنے اور ملٹی پل ویزے نہ لگنے سے حج آرگنائزر کو مشکلات

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حج 2012ءپرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر سخت آزمائش میں نہ فلائٹ شیڈول آیا اور نہ ہی حج آرگنائزر کے ملٹی پل ویزے لگ سکے ۔کب سعودی عرب روانہ ہوں گے مکہ مدینہ نقابہ کے ایگریمنٹ کرکے عازمین کے بارکوڈ پہلی فلائٹوں والوں کے آسکیں گے ۔عازمین حج بھی اضطراب کا شکار ہوگئے۔رمضان کا آخری عشرہ حجاز مقدس گزارنے کے خواہش مند درجنوں حج آرگنائزر میں مایوسی کی لہر۔حج آرگنائزر کے ملٹی پل ویزہ کے لئے پاسپورٹ سعودی قونصلیٹ میں جمع ہونے کے باوجود ویزے نہ لگنے کی وجہ سعودیہ سے لسٹ نہ آنے کو قرار دیا جارہا ہے ذرائع وزارت مذہبی امور ۔یاد رہے 19ستمبر سے حج آپریشن شروع ہونے جارہا ہے اور حج آرگنائزر کو 15دنوں میں سعودیہ میں انتظامات ایگریمنٹ مکمل کرنے کے بعد بار کوڈ لا کرقونصلیٹ سے عازمین حج کے ویزے بھی لگوانے ہیں کم وقت میں اتنے کام ہو سکیں گے یا حج آرگنائزر کے ساتھ عازمین بھی خوار ہوں گے؟خدشات بڑھ گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -