عید پر تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر کے باعث روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر میں کمی

عید پر تارکین وطن کی جانب سے ترسیلات زر کے باعث روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں جمعہ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 10پیسے کے اضافے کے ساتھ 94.60روپے ہو گئی۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کچھ اس طرح رہیں۔ آسٹریلین ڈالر کی قیمت فروخت 101.10 روپے، کینیڈین ڈالر کی قیمت 95.50 روپے،یورو کی قیمت 116.90 روپے، سعودی ریال کی قیمت 25.15 روپے، یو اے ای درہم کی قیمت 25.80 روپے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 148.40 روپے رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے باعث تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ عید الفطر کے بعد کرنسی مارکیٹ اپنی نئی سمت کا تعین کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -