پاکستان کیخلاف مہم جوئی او ر ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جارہی ہیں :حافظ سعید

پاکستان کیخلاف مہم جوئی او ر ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی( امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کامرہ ایئر بیس جیسی حساس تنصیبات پر حملے اور کوہستان میں بسوں سے اتار کر لوگوں کا قتل عام امریکہ اور بھارت کروار ہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف مہم جوئی اور ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی حساس تنصیبات قوم کا ورثہ اور لاا لہ الا اللہ کی جاگیر ہیں۔ کوئی مسلمان انہیں نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی طرف سے بدھسٹ قیادت سے رابطوں کے بعد برما میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ انڈیا کو خطرہ ہے کہ برمی مسلمانوں نے آزادی کی تحریک شروع کر دی تو پھر آسام، میزورام اور منی پور کی ریاستوں میں بھی اس جدوجہد کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔برما، کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسئلے میدانوں میں قربانیاں پیش کرنے سے حل ہوں گے۔ نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند کر دی جائے تو امریکہ اور نیٹو فورسز اسی سال بھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔جماعةالدعوة مظلوم برمی مسلمانوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔وہ گذشتہ روز جماعت الدعوة کے زیر اہتمام یونیورسٹی گراﺅنڈ چوبرجی میں جمعةالوداع کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرر ہے تھے۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں 60مسلم ممالک کے حکمرانوںنے قرارداد منظور کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کروائے۔ان کے سامنے درخواستیں اور مطالبات پیش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ جن سے آپ امن کی بھیک مانگ رہے ہیں یہ سب کچھ وہی تو کروا رہے ہیں۔ مشرقی تیمور کا مسئلہ ہو تو اقوام متحدہ، سلامتی کونسل فی الفور حرکت میں آجاتے ہیں۔ اپنی نگرانی میں صلیبیوں میںاسلحہ تقسیم اور پھر ان سے مسلمانوں کا قتل عام کروایا جاتا ہے۔لیکن کوئی انہیں دہشت گرد قرار نہیں دیتا، چند ہفتوں میں مسلمانوں کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں مشرقی تیمور کی عیسائی ریاست بنوا دی جاتی ہے مگر 65سال سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے کوئی انکی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنے والا نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سب سے بڑ ے دشمن امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی ہیں۔ انڈیا افغانستان میں اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے داخل کر رہا ہے۔ گلگت، بلتستان کو لداخ کے ساتھ ملا کر انڈیا کی مداخلت اور گوادر پورٹ پر امریکی قبضے کے راستے ہموار کیے جارہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -