صدرزرداری کرپشن بچانے کیلئے کئی وزیراعظم قربان کرسکتے ہیں: شیخ قیصرمحمود

صدرزرداری کرپشن بچانے کیلئے کئی وزیراعظم قربان کرسکتے ہیں: شیخ قیصرمحمود

  

لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ صدرزرداری کرپشن بچانے کیلئے مزید کئی وزیراعظم قربان کرسکتے ہیں مگروہ آئین اورقانون کی حکمرانی تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ بات طے ہے پیپلزپارٹی والے لیٹر لکھنے کاارادہ نہیں رکھتے ،وفاقی وزیراطلاعات نے حالیہ پریس کانفرنس میںایوان صدراورپارٹی قیادت کاپیغام دے دیاہے۔اگراس کے بعدبھی کسی کوپیپلزپارٹی کے حوالے سے کوئی خوش فہمی ہے توپھروہ انتہائی احمق ہے۔راجہ پرویز اشرف خوشی خوشی اپنے شریک چیئرمین کوخوش کرنے کیلئے یوسف رضاگیلانی کی طرح فداہوجائیں گے،انہیں وزیراعظم بنادیا گیاان کیلئے اس سے بڑااعزازاورکیا ہوگا۔پیپلزپارٹی والے نیب سے ڈرتے نہیں بلکہ اس کامذاق اڑاتے ہیں کیونکہ وہاں ان کاحامی اوروفادار چیئرمین بیٹھا ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ اعتزازاحسن جس وقت تک عدلیہ بحالی تحریک میں شریک تھے اس وقت تک لوگ ان کے ہاتھ چوماکرتے تھے مگراب کوئی شریف آدمی ان سے ہاتھ ملاناگوارہ نہیں کرتا۔اعتزازاحسن بھاری فیس کے بدلے قومی مجرموں کی وکالت کررہے ہیں ،ان کایہ اقدام عوام کوقطعاً پسندنہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوںاعتزازاحسن کی وفاداریاں آئین کے محافظوں اورآئین کی علمبرداروں کی بجائے آئین شکنی میں ملوث عناصر کے ساتھ ہیں۔اعتزازاحسن آزاد عدلیہ کے بارے میں اپنے اصولی موقف پرثابت قدم نہیں رہے ،انہوں نے عہدے اورمراعات کیلئے اپنادھڑابدل لیا ۔انہوں نے کہاکہ صدرزرداری اپنے آس پاس بیٹھے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں سے مشاورت کرنے کی بجائے کسی وقت بھیس بدل کرعوام میں جائیں اورپھرفیصلہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -