وفاقی وزیراطلاعات اپنے صدرکی صفائیاں نہ دیں۔حاجی حنیف

وفاقی وزیراطلاعات اپنے صدرکی صفائیاں نہ دیں۔حاجی حنیف

  

لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ اپنے صدرکی صفائیاں نہ دیں۔صدرزرداری کی وکالت کرنیوالے وزیروں اورمشیروں کوعوا م نے مستردکردیا۔ناکام اتحادی حکومت نے جمہوریت کوکمزوراوربدنام کردیا،تاہم پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے جمہوریت کاتسلسل ناگزیرہے۔حکمرانوں کے ناقص فیصلوں کی سزاپاکستان اوراس کے اٹھارہ کروڑعوام بھگت رہے ہیں۔سندھ سے ہندوﺅں کی ہجرت صوبائی اوروفاقی حکومت پرعدم اعتماد ہے۔معاشرے کاکوئی فردیاطبقہ اتحادی حکومت سے خوش نہیں ہے،لوگ فوری طورپرتبدیلی کے خواہاں ہیں۔اپنے ایک بیان میں حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سا لمیت اورمنتشرعوام کومتحد کرنے کاایجنڈا صرف میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے پاس ہے۔ہماری قیادت نے ہردورمیں عوام اورسیاستدانوں کواتحادویگانگت کادرس دیا ۔انہوں نے کہاکہ کامرہ ائیربیس کاافسوسناک واقعہ اتحادی حکومت کی ناکام داخلی اورخارجی پالیسیوں کاشاخسانہ ہے۔صدرزرداری اپنے معتمدخاص رحمن ملک کوسبکدوش کردیں چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی صفوں میں میرجعفر اورمیرصادق چھپے بیٹھے ہیں ،ان کے ہوتے پاکستان کی سا لمیت محفوظ نہیں ۔حکومت اپنی صفوں میں گھسی کالی بھیڑوں کوفوراً نکالے اورقومی قیادت کواعتمادمیں لے کردوررس فیصلے کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -