جیل اہلکاروں کی عید ی مہم تیز ،ملاقاتیوں سے منہ مانگی رقم وصول کرنا شروع کردی

جیل اہلکاروں کی عید ی مہم تیز ،ملاقاتیوں سے منہ مانگی رقم وصول کرنا شروع کردی

  

لاہور( وقائع نگارخصوصی) عید کے قریب آتے ہی لاہور کی جیلوں میں بند قیدیوں اور حوالاتیوں کے رشتہ داروں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی جیل کے عملے کی عیدی مہم بھی شروع ہوگئی۔ ملاقاتیوں سے منہ مانگے پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ سزائے موت ڈکیتی، قتل، اغواءبرائے تاوان کے علاوہ دیگر سنگین جرائم کے مبینہ طورپر ریٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔جبکہ اس کے علاوہ اعلیٰ بیوروکریسی اور سیاست دانوں کے علاوہ بااثر افراد کے سفارشی خط بھی جیل حکام کو بھجوائے جارہے ہیں۔ اس طرح جیل کا عملہ جو مین گیٹ پر موجود ہے جو ضرورت کے مطابق ریٹ طے کرتا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق ملاقات کرواتا ہے۔ ملاقاتیوں کی جانب سے بھی شکائت کی گئی اور جیل کے اعلیٰ افسران سے بھی شکایت کی گی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وہ چوکی جیلوں میں قیدی کے لئے کھانے پینے کا سامان بھی 20فیصد کردیا گیا اور سامان بھی تازہ نہیں مل رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -