جیلوں میں صفائی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اقبال چنٹر

جیلوں میں صفائی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اقبال چنٹر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبے کی تمام جیلوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہونے پائے۔ اِس سلسلے میں تمام جیل حکام روزانہ کی بنیاد پر اسیران کی بارکوں کا معائنہ کریں اور تمام بیرکوں میں کیڑے مار ادویات کا چھڑکاﺅ باقاعدگی سے کروائیں۔اِس امر کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک محمد اقبال چنٹر نے صوبے کی جیلوں میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ ملک محمد اقبال چنٹرنے کہا کہ عیدالفطر تک قیدیوں کے رشتہ داروں اور لواحقین کو ملاقات کیلئے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہونے پائیں۔ قیدیوں کو اِن کے تحائف اور سامان چیکنگ کے بعد متعلقہ قیدی کو پہنچا دیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام جیلوں میں قید اسیران کو رمضان المبارک میں درس قرآن کا سلسلہ اجری ہے جہاں اُن کی ظاہری وباطنی اصلاح کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کیلئے متعدد ٹیکینکلی کورسز کا اجراءکیا ہوا ہے تاکہ وہ قید کاٹنے کے بعد مستقبل میں اچھے شہری بن کر خود اپنا اور خاندا ن کا کفیل بن سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -