دشمن جتنی بھی سازش کرلیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے:علامہ احمد علی

دشمن جتنی بھی سازش کرلیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے:علامہ احمد علی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان،مسلمانانِ ہند نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا ۔یہ مقدس وطن اسلام کے نظریہ پر قائم ہوا۔اِس کے قیام کو65سال گزر گئے مگر ہم اِسے اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔اِن خیالات کا اظہار حضرت علامہ احمد علی قصوریی نے بزم قرشی پاکستان اور پاکستان طبی کانفرنس ضلع لاہور کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سمینار میں”27 رمضان المبارک‘ یوم قیام پاکستان“ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی مملکت کا یوم ولادت بھی اسلامی مہینوں کی نسبت سے ہی منانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم کو مل جل کر اپنے ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے پیارے ملک پاکستان کی بقاءاور بہتری کیلئے سوچنا اور کام کرنا چاہیے۔تقریب کی صدارت لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس میاں نذیر احمد اختر نے کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری لیکویشن بورڈ راﺅ غلام حسین مہمان خصوصی تھے۔ معروف ادیب وکالم نگار محمد نواز کھرل نے خصوصی خطاب کیا۔ اِس موقع پر شرکاءکو افطاری بھی کروائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -