آئی جی کی ہدایت پر ہائی وے پولیس کی پبلک فرینڈلی پالیسنگ سپیشل مہم

آئی جی کی ہدایت پر ہائی وے پولیس کی پبلک فرینڈلی پالیسنگ سپیشل مہم

  

لاہور(اسپیشل رپورٹر) عید کے موقع پر قومی شاہرات اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے لوگوں کی جان ومال کے تحفظ اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ظفر عباس لک کی ہدایات پر پبلک فرینڈلی سوفٹ پالیسنگ سپیشل مہم چلائی جارہی ہے جس میں روڈ یوزر نر میں افطار پیکٹ، منرل واٹر کی بوتلیں،پھل اور مٹھائی وغیرہ بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف کی زیر نگرانی5-N سنٹرل زون میں روڈ یوزرز کو افطار پیکٹ، پانی کی بوتلیں اور پھول تقسیم کرنے کے علاوہ عید کے دنوں میں سپیشل عید گفٹ اور سوئٹس وغیرہ تقسیم کی جائیں گی۔عید کے دنون ’یں روڈ یوز رز کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سپیشل انتظامات کئے گئے ہیں جس میں اضافی پٹرولنگ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سینئر آفیسران بذات خود مانٹیرنگ کیلئے موجود ہوں گے۔ڈی آئی جی رائے الطاف کی طرف سے تمام افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ روڈ پر کسی گاڑی کے خراب ہونے یا کوئی دیگر مشکل پیش آنے کی صورت میں فوری مدد کو پہنچیں،ہیلپ لائن130 پر مدد کی درخواست پر کال کرنے والے کے پاس فوری پہنچیں اور پریشانی میں پھنسے روڈ رز کی زیادہ سے زیادہ مدد کرکے حقیقی طور پر عید کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ڈی آئی جی نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید پر شاہرات پر عام دنوں سے زیادہ رش ہوجاتا ہے۔اِس دوران جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ روڈیوزر امن وسلامتی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے کیونکہ عام طو رپر عید کے رش میں نوسر بازوں کے گروہ عام مسافروں میں شامل ہوکر اُن کا استحصال کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -