ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ فیروز پور روڈ پر بغیر نوٹس اپریشن کیخلاف تاجر سراپااحتجاج ، خودسوزی کی دھمکی

ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ فیروز پور روڈ پر بغیر نوٹس اپریشن کیخلاف تاجر ...

  

لاہور(اسد اقبال تصاویر ذیشان منیر) ایل ڈی اے نے ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ کے سلسلے میں فیروزپور روڈ پر اچھرہ کے قریب کئی مارکٹیں اور دکانیں بغیر نوٹس ومعاوضہ کی ادائیگی کے بغیر مسمار کردی جس پر سینکڑوں تاجر سراپا احتجاج بنتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ایل ڈی کو آپریشن بند کرنے پر مجبور کردیا جبکہ لاہور کی معروف ترین شاہراہ فیروز پور روڈ کو افطاری تک بند کردیا جس پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تاجر رہنماﺅں نے ایل ڈی اے کی جانب سے بغیر نوٹسز دکانیں منہدم کرنے کومعاشی قتل قرار دیتے ہوئے فرعونیت کی بدترین مثال قرار دیا تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے فیروزپور روڈ پر دکانیں اور مارکیٹیں مسمار کرنے کے لئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی اور بغیر نوٹس کے دکانوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرواتے ہوئے آپریشن شروع کردیا جس پر سینکڑوں تاجر پنجاب حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور فیروزپور روڈ کو بند کرتے ہوئے آپریشن رکوانے پر مجبور کردیا تاہم آپریشن کنٹریکٹر نے اعلیٰ افسران سے رابطہ کرتے ہوئے آپریشن جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر انتظامیہ اور تاجروں میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن کے صدر صفدر مرزا نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے بغیر نوٹسز کے اچانک دھاوا بولنے پر شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ ختم ہونے اور عید سر پر ہونے پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایاجارہا ہے تاجروں نے حکومت کو باورآور کروایا ہے کہ ظلم و ستم بند کیاجائے بصورت دیگر فیروزپور روڈ کی تاجر برادری اہل خانہ سمیت وزیراعلیٰ ہاﺅس پر خودسوزی کریں گے جس کی ذمہ دار صرف پنجاب حکومت ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -