قبر ستانوں کی صفائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائیگا، نورالامین مینگل

قبر ستانوں کی صفائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائیگا، نورالامین مینگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر لاہور نورلامین مینگل نے کہا ہے کہ شہر کے تمام قبرستانوں کی صفائی کا عمل فوری مکمل کر لیا جائیگا اور تمام قبرستانوں میں موجود قبروں پر رکھے گئے پانی کے برتن فوری اٹھائے جارہے ہیں۔ ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاﺅنز کو ڈینگی وباءسے نمٹنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں جن پر عمل کرتے ہوئے تمام ٹاﺅنز نے اپنے اپنے متعلقہ قبرستانوں ، کھلے میدانوں اور جوہڑوں کا سروے کا عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور نورلاامین مینگل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرریونیو نادر چٹھہ نے ٹی ایم او سمن آباد امتیاز اعوان اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے ساتھ مل کر میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا اور وہاں قبروں پر موجود پانی کے پیالوں کو ضائع کردیا۔