کمشنر کا واہگہ ٹاﺅن میں ٹائر تلف کرنے کی مختص جگہ کا دورہ

کمشنر کا واہگہ ٹاﺅن میں ٹائر تلف کرنے کی مختص جگہ کا دورہ

  

لاہور ( پ ر) کمشنر لہر ڈویژن جواد رفیق ملک نے شالامار ٹاﺅن اورواہگہ ٹاﺅن میں پرانے ٹائروں کے تلف کرنے کے لئے مختص جگہوںکااچانک دورہ کیا جہاں انہوںنے قبضے میں لئے گئے پرانے ٹائروں کے گودام اور ٹائروں کے کاٹنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ٹی ایم اوز شالامار ٹاوئن اور واہگہ ٹاﺅن کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ زراعت، محکمہ ماحولیات کے افسران کے علاوہ ماہرین حشرات اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے ٹائروں کو تلف کرنے کے لئے چھوٹی مشینوں اور ہاتھوں سے ٹائروں کی کٹائی کے عمل پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا اور ٹی ایم اوز شالامار اور واہگہ ٹاﺅن کو محکمہ ماحولیات کے ساتھ مل کر ٹائروں کی کٹائی اور ان کے تلفی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -