ایوان صدر میں بیٹھافردواحد نہیں آئین ناگزیر ہے: جعفر اقبال
لاہور ( پ ر)قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ایوان صدر میں بیٹھا فردواحد نہیںآئین ناگزیر ہے۔ اتحادی حکمران این آر او کے پیچھے چھپ کر آئین اور عدلیہ پر وار کررہے ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود این آر او زدگان کیخلاف قانونی کارروائی نہ ہونا آئین کی حکمرانی کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ نیب نے بھی کسی این آر او زدگان کیخلاف ایکشن نہیں لیا۔ حکمرانوں کی بدنامی اور بد عنوانی سے جمہوریت کی ناکامی کا تاثر ابھرا۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ عیدالفطر سے پہلے بجلی کی قیمت میں 23 پیسہ فی یونٹ اضافہ صارفین کے ساتھ انتہائی زیادتی اور ناانصافی ہے۔