پنجاب حکومت پر اتحادیوں کی بیجاتنقید حسد پر مبنی ہے: زیب جعفر

پنجاب حکومت پر اتحادیوں کی بیجاتنقید حسد پر مبنی ہے: زیب جعفر

  

لاہور( پ ر)وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی و ممبر پنجاب اسمبلی زیب جعفر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر اتحادیوں کی بیجاتنقید حسد پر مبنی ہے۔ پنجاب حکومت کے تعمیر اتی اور فلاحی منصوبوں پر نکتہ چینی کرنیوالے اپنے دور اقتدار میں عوام کی محرومیوں کا مداوا کرنے میں ناکام رہے۔ خادم پنجاب میاں شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں اور ان کی کرپشن کیخلاف کمٹمنٹ سے انکا ر نہیں کیا جاسکتا۔ مختلف بیرونی ادارے بھی پنجاب حکومت کے تعمیراتی منصوبوں کی شفافیت پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کرچکے ہیں۔ میاں شہباز شریف کے دوررس اقدامات سے پنجاب میں کرپشن میں نمایا کمی آئی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -