حکومت حساس مقامات کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے: کبیر علی شاہ

حکومت حساس مقامات کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے: کبیر علی شاہ

  

لاہور(پ۔ر) بانی ومرکزی امیر چادر اُوڑھ تحریک ،سجادہ نشین دربارِ عالیہ چورہ شریف حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ نے جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماع اور ملک بھر سے آئے ہوئے معتکفین حضرات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کامرہ ائیر بیس پر دشمنانِ اسلام کا حملہ اور دیگر حساس مقامات پر حملے یہ ثابت کررہے ہیں کہ حکومت حساس مقامات کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے او ر یہ نفرتیں تشدد سے ختم ہونے کی کوئی ُصورت نظر نہیں آتی۔تمام قائدین اپنے تمام ذاتی مفادات کو چھوڑ کر اِس بات پر غور کرلیں کہ وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے جبکہ سیاست دان اپنی دکان چمکانے کی فکر میں لگے ہیں۔رمضان المبارک کے مہینہ میں نفرتیں مٹاکر ایک قوم بن کر تاجدارِ مدینہﷺ کے ماننے والے،بیت اﷲ شریف کی عظمتوں کے ماننے والے،ایک خدا،ایک محبوب خداﷺ اور ایک قرآن کے ماننے والے ایک جان ہوکر سبقت ِ اسلام کیلئے کام کریں۔جمعتہ الوداع کے مہمان خصوصی جی سی یونیورسٹی کے پرنسپل ڈاکٹر خلیق الزمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اغیار اور تہذیب ِ مغرب سے منہ پھیر کر اپنا رُخ مدینہ طیبہ کی طرف نہ کرلیں ہمارا انجام بُرا ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -