ایم ایس نے معمول کے دفتری اوقات بھی صفائی مہم کے دوران نپٹائے

ایم ایس نے معمول کے دفتری اوقات بھی صفائی مہم کے دوران نپٹائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریحانہ ملک نے معمول کے دفتری امور بھی صفائی کے دوران ساتھ ساتھ ہی نپٹائے ۔ گزشتہ روز صفائی اور بہتر مرمت کا آغاز صبح8 بجے سے سہ پہر 4بجے تک جاری رہا اس مہم میں تینوں شفٹوں نے حصہ لیا اور مزہ کی بات یہ ہے کہ ایم ایس دفتری امور اس مہم کے دوران نپٹاتی رہیں۔اس انداز کو ہسپتال کے کئی پروفیسرز نے شاندار الفاظ میں سراہا میڈیکل سپیشل یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق ،ڈاکٹر بشیر ،ڈاکٹر بابر سبزواری، ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ ایم ایس زندہ باد کئی سالوں بعد ان علاقوں کی صفائی ہوئی ہے جو نظر انداز کئے جاتے رہے۔