ہفتے میں ایک دن تمام شعبے مل کر صفائی کرینگے، ڈاکٹر ریحانہ ملک

ہفتے میں ایک دن تمام شعبے مل کر صفائی کرینگے، ڈاکٹر ریحانہ ملک

  

لاہور (جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریحانہ ملک نے کہا ہے کہ ہفتہ میں ایک روز تمام شعبہ جات مل کر ہسپتال کو صاف کیا کریں گے ہسپتال پر اپنے گھر کی طرح توجہ دیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہسپتال کا ہر ملازم اس کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ وہ ”پاکستان“ سے گفتگوکررہی تھیں۔ ایم ایس نے کہا کہ ڈینگی کا موسم ابھی سے ہماری ذمہ داری بھی ہے اس لئے ہم نے پورے ہسپتال کے کونے کونے میں صفائی کی ہے۔ ڈاکٹر ریحانہ نے کہا کہ عید سے قبل پورا ہسپتال ایسے ہی صاف کیا گیا ہے جیسے عید سے قبل اپنے گھر کو کیا جاتا ہے یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -