شریف برادران قوم کو مسائل سے نکالیں گے، اعجاز بٹ

شریف برادران قوم کو مسائل سے نکالیں گے، اعجاز بٹ

  

لاہور(پ ر) غریب اور مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرکے اللہ تعا لی ٰکو راضی کیاجاسکتا ہے۔ معاشرے کے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرکے دنیا ، آخرت کو سنوارا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور اعجاز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت بھی عیدالفطر پر مستحق افراد کیلئے خصوصی پیکجز کا اہتمام کرے ، مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کو عیدپربھرپور ریلیف دیاجائے ،آٹا، چینی، دالوں، سبزیوں، پھلوں پٹرول، گیس سمیت ہر چیز کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب بے بڑی جماعت ہے۔ شریف برادران قوم کا درد رکھتے ہیں اس لئے تو رمضان بازار اور فیئر پرائس شاپ قائم کیں۔ انشاءاللہ پنجاب حکومت عیدالفطر پر بھی عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -