پوری قوم افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کرتی ہے: خالد پرویز

پوری قوم افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کرتی ہے: خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالدپرویز نے کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز کی بروقت، دلیرانہ اور فیصلہ کن جوابی کارروائی سے اس بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہر دم تیار و کامران ہیں۔ دہشت گردوں کا ہدف حساس طیارے اور چینی انجینئر تھے مگر پاک فضائیہ کے دلیروں نے جس مستعدی اور جانفروشی سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے ہیں اس کےلئے تاجر برادری انہیں سیلوٹ پیش کرتی ہے۔خالد پرویز نے کہا ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ مذہب کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔