ڈینگی ختم کرنے کےلئے ہر فرد کردار ادا کرے، مجتبیٰ شجاع

ڈینگی ختم کرنے کےلئے ہر فرد کردار ادا کرے، مجتبیٰ شجاع

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے شالیمار ٹاﺅن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹائر شاپس سے پرانے ٹائروں کو ہٹایا جائے اور انٹا مالوجسٹس کو ہدایت پر عمل نہ کرنے والی ٹائر شاپس کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ٹاﺅن ایریا سے ویسٹ و کچرے کے ڈھیرصاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ جی ٹی روڈ شالیمار ٹاﺅن کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں عوام میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مختلف جگہوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کو بھی چیک کیا اور ٹاﺅن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بروقت سپرے کے تمام راﺅنڈ کئے جائیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف منتخب نمائندوں نے سماجی شعور بیدار کےا تاہم عوام میں آگاہی مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب نے تمام ممکنہ وسائل مہیا کئے اور آئندہ بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -