تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام دریااور پہاڑی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر گمراہ کن اور من گھڑٹ سیلاب کے حوالے سے خبریں عوام کے سامنے آرہی ہیں جس سے بے چینی کی کیفیات پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، فلڈ وارننگ سنٹر اور محکمہ موسمیات دریا¶ں کی اپ ڈیٹ صورتحال بارے لوگوں کو باقاعدگی سے آگاہی فراہم کر رہاہے۔ انہوںنے کہا کہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالے اپنے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور وہاں کسی قسم کی طغیانی کا وجود نہیں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -