میانی صاحب میں جمع پانی سے ڈینگی وائرس کی موجودگی کا انکشاف

میانی صاحب میں جمع پانی سے ڈینگی وائرس کی موجودگی کا انکشاف

  

لاہور(جنرل رپورٹر) میانی صاحب قبرستان میں جمع پانی کے نمونہ جات سے ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ ادھر محکمہ ماحولیات نے گلشن راوی میں ٹائروں کی وکشاپس میں ڈینگی وائرس کا لاراوا پایا جس پر انہیں سیل کردیا گیا۔ قبل ازیں ایڈیشنل کلکٹر نادر چٹھہ نے 100 سے زائد لیڈی ہیلتھ سمن آباد ٹاﺅن کے ٹی ایم اوممتاز اعوان کے ہمراہ میانی صاحب قبرستان کا سروے کیا۔ اس دوران قبرستان میں جگہ جگہ پانی سے ڈینگی وائرس کا لاروا بڑی تعداد میں پایا گیا جس پرقبر ستان میں مچھر مار ادویات کا سپرے کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -