بارش سے جل تھل‘ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

بارش سے جل تھل‘ نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں جمعتہ الوداع کے روز شہر کے متعدد علاقوں میں جل تھل کے بعد سڑکوں‘ چوکوں اور نشیبی بستیوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک پھنس گئی جبکہ واسا کا نظام ایک مرتبہ پھر پانی کی بروقت نکاسی میں ناکام رہا۔ دوسری طرف بارش زدہ علاقوں میں واسا کا کوئی افسر یا اہلکار کام کرتا نظر نہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبعدازدوپہر جیل روڈ‘ شاہدرہ شمالی لاہور سمیت لاہور کی 50 فیصد آبادیوں میں موسلادھار بارش نے جل تھل کر دیا جس سے پانی نشیبی بستیوں میں جمع ہوگیا اور واسا کی ٹیم ایک مرتبہ پھر بارشی پانی کی نکاسی میں ناکام رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -